Sunday, January 3, 2010

میرے مظفروارثی


میرے ذی احترام استادِسخن کوان کایوم ِولادت بے حدمبارک ہو۔رب العزت انہیں اپنے محبوب اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے انہیں جسمانی ‘روحانی‘ فکری اورقلمی صحت عطافرمائے.آمین

Friday, January 1, 2010

Kya Achha Kya Bura

VS

تھری چیئرزفاررتن ۔۔۔ہپ ہپ ہرے


رتن راجپوت کے لئے تین تالی ہماری طرف سے بھی۔
آپ کہیں گے کہ ہم ہرپھرکرپھررتن راجپوت کاذکرلے بیٹھتے ہیں۔۔۔کیاکریں کہ آج کل وہ رن میں ہے۔۔۔گھرگھر میں ڈیرہ ڈالے بیٹھی ہے۔۔۔اس کااشہب ِفن میدان ِادامیں خوب جولانیاں دکھارہاہے۔۔۔آپ بجاکہتے ہیں کہ اس کی شہرت اورمقبولیت کوئی نئی بات نہیں ۔۔۔یہ خبرپرانی ہوچکی ہے۔۔۔توجناب آپ کوبتاتے چلیں کہ اس کانیاکارنامہ بہترین اداکارہ کاوہ ایوارڈہے‘جوانڈین ٹیلی ایوارڈزکی نویں سالانہ تقریب میں اس نے وصول کیا۔اس دھان پان اورسبک سی آئینہ بدن لڑکی نے اپنی ہم سیزن اورنوخیزاداکاراؤں پرسبقت حاصل کرکے ژی خوش کردیا۔۔۔اورہم ایک بارپھراس کے ذکرپرمجبورہوگئے ۔۔۔گویا
ذکراس پری وش کا۔۔۔اورپھربیان اپنا۔


باقی انعامات کی تفصیل کچھ یوں رہی

Popular Kids programme : Kya Mast Hai Life - Disney - SOL
Best Thriller : Sssh Phir Koi Hai - Star One - Contiloe Entertainment Pvt Ltd
Best Sitcom : Taarak Mehta Ka Ooltah Chasma - Sony SAB TV - Neela Tele Films Pvt Ltd
Popular Game Show : Dus Ka Dhum - Sony Entertainment - BIG Synergy
Comedy Talent Show : Chote Miyan - Colors - Endemol
Popular Dance Show : Dance India Dance - Zee TV - UTV
Best Singing Talent : Saregama pa Challenge -Zee TV
Popular Reality Show : Rakhi Ka Swaymvar - NDTV Imagine - SOL
Best historical : Jhansi Ki Rani - Zee TV - Contiloe
Hall of Fame : Anurradha Prasad
Popular Child Artiste (Male) : Avinash Mukherjee - Ballika Vadhu
Popular Child Artiste Female : Avika Gor - Ballika Vadhu
Popular Supporting Actor Male : Anoop Sonie - Balliak Vadhu
Popular Supporting Female : Savita Parbhune - Pavitri Rishta
Popular Comic Male : Dilip Joshi - Tarak Mehta Ka Oolta Chasman
Popular Comic Female : Disha Vakhani - Tarak Mehta Ka Oolta Chasma
Popular Actor Ngative Male : Sudesh Berry - Agle Janam Mohe Bitiya Hi Kijo
Popular Actor Negative Female : Meghna Malik - Na Aana Is Des mein Laado
Popular Fresh New Face Male : Avinash Sachdev - Chhoti bahu
Popular fresh New Face Female : Hina Khan - Yeh Rishta Kya Kehalata Hain
Popular Programme with a social message : Aap Ki Kacheri - Big Synergy - Star Plus
Popular Drama Series : Yesh Rishta Kya Kehlata Hain - Star Plus - Director’s Kut Production
Popular weekly programme : CID - Sony Entertainment - Fire Works Production
Popular Coninuing Programme : Sapna Babul Ka Bidaai - Star Plus - Director’s Kut Production
popular daily serial : Balika Vadhu - Colors - Sphere Origins Multivision Pvt Ltd
Tellychakkar.com editors special commendation to : Ladies Special - Sony - Optimystix Entertainment India Pvt Ltd
best ensemble : Bandini - NDTV - Balaji Telefilms
Production House of the year : Big Synergy
Contribution to TV Award : Vineet Jain - MD Times Group
Popular Anchor : Rajeev Khandelwal - Sach Ka Samna
Garry Bhinder Young Director Award : Imtiaz Ali
TV Ki Raani Award : Rani Mukherjee
TV to Cinema Award : Aamna Shariff
TV Ka Dhum : Salman Khan
Popular actor male : Ronit Roy - Dharmaraj - Bandini
popular actor female : Ratan Rajput - Laali - Agle Janam Mohe Bitiya Hi Kijo




Naya Saal Mubarak!

Tuesday, October 6, 2009

اینٹرٹینمنٹ کے لئے کچھ بھی کرے گا


انڈین ٹی وی نے ڈرامے کی سج دھج اور طنطنے میں جوسرخاب کے پرلگائے ہیں ‘اُن سے انکارممکن نہیں ہے ۔ایک طویل عرصے تک پاکستانی ڈرامے کی ان کے ڈرامہ کے آگے وہی حیثیت رہی جوباون گزوں کی دنیامیں مٹی کی ہوتی ہے ۔۔۔ایک وقت پاکستانی ڈرامہ دیکھنے کے لئے جومحاورے رائج تھے ۔۔۔متروک ہوگئے ۔۔۔زمانہ اس تیزی سے بدلاکہ پاکستانی ٹی وی چینلزکی ویورشپ ماضی کی داستان بن گئی ۔۔۔لیکن اب دن بدل رہے ہیں ۔۔۔ ۔۔انڈین ٹی وی کاڈرامافی زمانہ بھیڑچال کاشکارہے ۔
بات طویل ہوجائے گی اس لئے ڈائریکٹ موضوع پرآتے ہیں ۔۔۔کلرزٹی وی نے”بیری پیا“کے نام سے ایک نیاڈراماسیریل لانچ کیاہے ۔۔۔اگرآپ کوزی ٹی وی کاڈراماسیریل ”اگلے جنم موہے بٹیاہی کیجو“یادہو(یادبھی کرنے کی ضرورت کہاں ہے کہ ابھی سیریل چل ہی رہاہے )۔۔۔توصاحب وہ سیریل دیکھئے اور پھر”بیری پیا“دیکھئے ۔۔۔آپ کو یہ نتیجہ اخذکرنے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی کہ دونوں سیریلزکی فضاایک ہی ہے ۔۔۔اگرچہ موضوع
ایک نہیں ہے ۔۔۔لیکن ماحول ‘کرداراوران کاگیٹ اپ اور ٹریٹمنٹ بالکل ایک جیساہے۔۔۔
کلرزکے حق میں یہ دلیل دی جاسکتی ہے کہ یہ چینل عوامی مسائل کوہائی لائٹ کرنے والے سیریلزکے ذریعے کامیاب ہواہے ۔۔۔توبجاہے لیکن بھیڑچال کاحصہ بن جانے سے اس کی مقبولیت میں چارچاندنہیں لگنے والے ۔۔۔بلکہ کمی ہی آئے گی ۔۔۔کسی بھی چینل کی ترقی اور تنزلی کاہم یوں بھی اندازہ لگاتے ہیں کہ وہ دوسروں کے سیٹ کئے ہوئے ٹرینڈزکوفالوکر رہاہے یاخوددوسروں کے لئے ٹرینڈسیٹ کررہا ہے۔۔۔اگرآپ کویادہوتو”نائن ایکس“نامی ایک چینل قریب دوسال پہلے بڑی دھوم دھام سے ٹی وی کے افق پرطلوع ہواتھا ۔۔۔لیکن یہی کلرزتھاجس نے ان کی اپ کمنگ پروڈکشنز اٹھائیں ۔۔۔”رام لعل ۔۔۔انیس سوسینتالیس سے “۔۔۔کی توجھلکیاں نائن ایکس دکھارہاتھااور کلرزنے وہ ڈراماخریدلیا۔۔۔جھلکیاں ہی کیا۔۔۔فیئرفیکٹر ۔۔۔اور بگ باس کاپہلاسیزن قبل ازیں سونی ٹی وی پرچل چکاتھا۔۔۔یہ پروگرام پہلے ہی عوام میں اپنی جگہ رکھتے تھے ۔۔۔نتیجہ یہ ہواکہ نائن ایکس کادِیابجھنے کوآگیااورپروڈکشنز نہ ملنے کی وجہ سے سونی کوبھی دن میں تارے نظر آگئے ۔۔۔ایک سال سونی ٹی وی پربڑابھاری گزرا۔۔۔اس دوران انہوں نے اپنانیالائن اپ تیارکیا اور ایک سال بعدپھرسے خودکوبحال کرنے میں کامیاب ہوسکا۔
قصہ مختصر ۔۔۔انوارزندہ صحبت باقی