جی ہاں۔۔۔راکھی ساونت کی عکاسی کے لئے اس سے بہترعنوان نہیںمل سکا۔وہ ہے ہی ایسی۔ اپنے لباس اور اندازواطوارسے خوداپنا اشتہار دینے والی عریانی اورگناہ کاچلتاپھرتادعوت نامہ ۔
جوہری ہتھیاروںکے ذخیرے کی طرح ایک ایسی تباہ کن قوت ، جس کے سامنے کوئی نہیں ٹھہرسکتا۔وہی راکھی ساونت نائن ایکس فیملی چینل کا ڈانس شویہ ہے جلوہ اپنی دم دارپرفارمنس سے جیتنے کے بعدزوم ٹی وی کے چیٹ شوداراکھی ساونت شوزکے ذریعے دیکھنے والوںکے ہوش اڑانے آگئی ہے۔راکھی ساونت سے کچھ بعیدنہیں۔۔۔کچھ نہیں۔مان لیجئے ۔اس کاماضی اس بات کاگواہ ہے اوراس نے بھی کبھی کسی خبرپرپردہ ڈالنے یااپنے آپ کوستی ساوتری ثابت کرنے کی منافقت سے کام نہیںلیا۔سچ سے لے کرافواہوںتک سب کواپنے چٹکیوںمیں اڑادیا۔شایداسی وجہ سے انڈسٹری کے لوگ اب اسے پسندبھی کرنے لگے ہیں۔نائن ایکس کے شومیں راکھی ساونت صحیح معنوںمیں ناظرین کے سامنے آئی ۔۔۔حیرت ہونے لگی کہ آخرکون ہے راکھی ساونت۔اس کااصل کیاہے۔اس شوکی سب سے جینوئن اوربے ساختہ پرفارمرتھی راکھی۔۔۔۔اس رئیلٹی شوکی ایک ایک پرفارمنس یادگاررہے گی۔اس کے سبھی حریف اس کے مداح تھے ۔۔۔حریف بھی کون۔۔۔رونت رائے،روہت رائے،حسین کوجروالا،شویتاتیواری ،پراچی ڈیسائی اور شرد ملہوتراکے علاوہ پروگرام کی ہوسٹس سمرتی ایرانی اورساکشی تنورجن کی اپنی فنکارانہ صلاحیتوںکوایک دنیاتسلیم کرتی ہے۔وہ سب راکھی کے گن گاتے نظرآئے اوراپنے منہ سے نتائج سے پہلے ہی ،بڑی خوشی سے راکھی کواس شوکاونرقراردینے لگے تھے۔اس کی ہرپرفارمنس میں کچھ بات تھی۔حیرت کی بات یہ ہے کہ اس پٹاخہ کڑی کی ٹیم کیوٹ کیوٹ سے بچوںپرمشتمل تھی ۔راکھی نے بچوںسمیت سب کادل اور یہ ہے جلوہ کاٹائٹل ۔۔۔سب جیت لیااوریہ ۔۔۔۔بڑی بات ہے۔ اس لئے اب آپ بھی راکھی ساونت کون ہے کیاہے سے بے نیازہوکراس کانیاچیٹ شودیکھئے ۔

داراکھی ساونت شوز۔اس میں آپ کی ملاقات اسی بولڈاینڈبیوٹی فل ،ہاٹ اینڈسیکسی ،داسپائسی ،تیکھی مرچی،بے جھجک اوربے دھڑک راکھی ساونت سے ہونے والی ہے ۔ فتنہ سامانی کے اسی بارودسے لیس ،جس کے لئے وہ عام رائے میںجانی پہچانی جاتی ہے۔کپورخاندان کی میراث اس گانے (بچنااے حسینو،لومیںآگیا)کوذرامیرے ترمیم کردہ شبدوں سے گنگناکردیکھئے ۔راکھی ساونت کاساراجلوہ،ساراسپائس آپ کے ہونٹوںپرنہ آئے تومیں اس پوسٹ کانام بدل دوںگا۔بچنانوجوانو۔۔۔راکھی آگئی


۔جولائی کونشرہونے والافائنل کسی عالی شان جشن سے کم نہیں تھا۔ٹی وی اورفلم کے اتنے ستارے مدعوتھے کہ ہال جگمگ جگمگ کررہاتھا۔کم کم سے جوہی پارمراورحسین شریک ہوئے ۔بدائی سے ۔۔۔۔اوربا،بہواوربے بی ۔۔۔فلم انڈسٹری سے بپاشاباسو، سونو نگم، ودیابالن اورشاہدکپورنے اس فائنل ایپی سوڈمیں شامل ہوکراسے ایک سرپرائزپیکج بنا دیا۔کمال کی بات یہ ہے کہ اسی وقت پرژی ٹی وی کاسارے گاماپاچیلنج 2009بھی ٹیلی کاسٹ ہورہاتھالیکن ایک توسٹارٹی وی نے اس فائنل ایپی سوڈکووقت سے پہلے شروع کرکے توجہ حاصل کرلی دوسرااتنی سٹارپاور اکٹھی کرلی کہ دیکھتے ہی بنی۔حیرت کی بات یہ ہے کہ پروموزمیں صرف ودیااورشاہدکپورکودکھایاگیاتھا۔عام طورپرفائنل میں دوحریف ہوتے آئے ہیں،یہاںتین تھے ۔ممکن ہے ایساکرنے کی وجہ یہ رہی ہوکہ سارے گاماپادوہفتوںسے شروع ہوچکاتھا اوراس پروگرام کومزیدایک ہفتہ طول دیناٹی وی نے پروگرام کے حق میںبہترنہ خیال کرتے ہوئے سیمی فائنل کوہی فائنل میںبدل دینے کافیصلہ کیاگیاہو۔بہرحال وجہ جوبھی رہی ہو،اس شوکی ٹائمنگ اپنی جگہ بہت زبردست رہی کہ جن دنوںیہ پروگرام ٹیلی کاسٹ ہوناشروع ہواان دنوںکسی چینل کی طرف سے کوئی سنگنگ کمپی ٹیشن نشرنہیں کیاجارہاتھا۔پھراس شوکافارمیٹ سب سے الگ رہاکہ تمام سنگنگ رئیلٹی شوزکے فاتحین اورعمدہ شرکائ(خواہ وہ کسی بھی چینل کے ہوں)کوبلاامتیازشامل کیاگیااوران کاکمپی ٹیشن خوداپنے ساتھ ہی کروایاگیاتاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ فتح کے بعدکہیں ان کاسفررک تونہیں گیااوراس میں کتنی پروگریس ہوئی ہے۔اس کسوٹی پرتقریباسبھی سنگرز پورے اترے اورراہول ویدیہ نے وننگ پرفارمنس دیتے ہوئے خودکوٹرافی کاحقدارثابت کیا۔بیسٹ آف لک راہول۔ایک مرتبہ پھرسٹار،سونی اورژی کے مشہورِزمانہ ٹیلنٹ ہنٹس کاآغازہواچاہتاہے۔سال کے باقی ماندہ ویک اینڈزانہی کے نام ہونے والے ہیں۔ویل اینڈگڈلیکن ایک بارپھراس بات کے ساتھ جوجیتاوہی سپرسٹارکی ٹیم سپیشلی فرح خان اوروشال شیکھرکومبارک بادکہ انہوں نے باہمی کوآپریشن(جادوگری) سے اتنے زبردست شوکاانعقادایک ایسے وقت میں کیاجس وقت اس کی واقعی ضرورت تھی
ان دنوںفلم بزنس کی سرحدیں بہت دوردورتک پھیل گئی ہیں۔فلم کومیڈیامیںاتنے زاویوںسے پیش کیاجانے لگاہے کہ ناظرکسی طوربچ نہیں پاتا۔ یہاںپاکستان میں توخیرفلم بزنس پروہ عروج نہیں ہے لیکن بھارتی فلمی دنیاسے عوام الناس تک فلم کی پری ریلیزہائپ مثالی نظرآنے لگی ہے۔ کاش ہم بھی کچھ سبق سیکھیں۔بات ہورہی ہے لوسٹوری 2050کی۔ اس فلم کی پروموشن میں کافی ورائٹی کامظاہرہ کیاگیاتھا۔ہرمن کاپہلی ہی فلم سے پہلے ریتیک روشن سے موازنہ کیاجانے لگا۔کئی ٹائی اپس ہوئے اورکئی اشتہاری کمپنیاںفلم کی تشہیرمیں شامل ہوئیںاورنتیجہ صاف ظاہرکہ فلم ایک عرصہ سے خبروںمیں ہے۔ہرمن باویجہ جوفلم پروڈیوسرہیری باویجہ کے بیٹے ہیںیہ ان کی پہلی فلم ہے اورمیرانہیں خیال کہ کسی نیوکمرکواتنے شانداراندازمیں انڈسٹری میں کبھی لانچ کیاگیاہو۔باقی جتنے سپرسٹارہیں انہیں سٹارپاورلانچنگ کے بعدملی۔۔۔کسی کوپہلی فلم کے بعداورکسی کوکئی فلموںکے بعد،لیکن ہرمن فلم کی ریلیزسے پہلے ہی ہر۔من کی پسندبن گئے ۔اس کے لئے ہیری باویجہ کی حکمت ِعملی کوداد دینابے جانہ ہوگا۔۔۔فلم باکس آفس پرکوئی کمال دکھاتی ہے یانہیں یہ الگ کیس ہے۔۔۔بہرحال میرے پسندیدہ فلمی ناقدترن آدرش کے بقول ہرمن کےلئے واقعی ایک ہائی پروفائل لانچ ہے۔اگرہرمن کاموازنہ مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان کے بھانجے عمران خان سے کیاجائے تو ہرمن کاپلہ بھاری نظرآتاہے۔ بلاشبہ ہرمن کالانچ پچھلے سال کے بہترین ڈیبیوٹنٹس رنبیرکپوراوردیپیکاپاڈوکون سے بھی بہتررہاہے۔



