Monday, June 30, 2008

انوکی ہوگئی۔۔۔واہ بھئی واہ

جے پی دتہ کی امرائوجان بھلے ہی فلم بینوں کے دل جیتنے میں ناکام رہی ہولیکن اگراس فلم کے میوزک کی بات کی جائے توجاوید اخترکی شاعری اورانوملک کی موسیقی بلاشبہ اپنی جگہ ایک یادگاررہے گی۔جاویداختراورانوملک کی کیمسٹری ہمیشہ ہی سے زبردست رہی ہے۔نجانے فلم کی ناکامی اس کی وجہ رہی ہویادیگرکمپوزرزجیسے اے آررحمان،شنکراحسان لوئے اوروشال شیکھرکی پے درپے کامیاب موسیقی کاجادوکہ انوملک توجیسے گھرہی بیٹھ گئے۔ایسے میں سنجے گپتاکی وڈسٹاک ولانے جیسے انوملک کے تن ِلاغرمیں ایک نئی روح پھونکنے کاکام کیا۔اس کے بعدہنستے ہنستے اورانامیکاریلیزہوئیں۔ آخرالذکردونوںفلموں کا میوزک بھلے ہی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب نہ رہاہولیکن ان دنوں جس البم کے گانوںنے میوزک چارٹس کواپ سیٹ کیاہے وہ ہیری باویجہ کے سپوت ہرمن باویجہ کی ڈیبیوفلم لوسٹوری 2050ہے۔اگرچہ اسی دورانئے میں پرتیش نندی کی فلم اگلی اورپگلی کاایک ٹریک ٹلی بھی سامعین کے ہوش اڑارہاہے لیکن لوسٹوری 2050کے میوزک کودیکھتے ہوئے یہ کہنا بے جانہ ہوگاکہ درحقیقت یہی فلم انوملک کی کم بیک فلم ہے۔وہ انوملک جن کاسابقہ ریکارڈان گنت چارٹ بسٹرنغموںکی ایک رنگین کہکشاںنظرآتا ہے۔اس کی وجہ نقادوںکے نزدیک یہ بھی ہے کہ کسی نوواردہیروکے لئے میوزک مرتب کرناہی دراصل کسی میوزک ڈائریکٹر کاامتحان ہوتاہے۔بالی وڈکی روایات میں سے ایک روایت یہ بھی رہی ہے کہ مستقبل کے سپرسٹارزکی پہلی فلم کامیوزک ہی ان کے کیرئیرکی کامیابی کاتعین کرتاہے۔جیسے
عامرخان کی فلم قیامت سے قیامت تک (آنندملند)۔
سلمان خان کی فلم میں نے پیارکیا(رام لکشمن)۔
شاہ رخ خان کی فلم دیوانہ(ندیم شراون)۔
رتیک روشن کی فلم کہوناںپیارہے(راجیش روشن)۔
ابھیشک بچن کی ریفیوجی ،شاہدکپورکی عشق وشق اورعمران ہاشمی کی مرڈرکی موسیقی کوکون فراموش کرسکتاہے جوانوملک کے ہی شہکارہیں۔یہ ان میں سے ہرفلم کی موسیقی نے بھرپورمقبولیت حاصل کی اوراسی پسندیدگی کااثران کے کیرئیرپرایساپڑاکہ ان کی شہرت کی طرف بڑھتے ہوئے قدموںکوروکنامشکل ہی نہیں ناممکن ہوگیا۔
ودیابالن اورشاہدکپورمیںقسمت کنکشن ہونہ ہوجاویداختراور انوملک میںکمال کاقسمت کنکشن ہے۔اب جاویدصاحب اورانوملک کی مشترکہ جادوگری لوسٹوری 2050سکرین پرجلوے بکھیرنے والی ہے ۔آڈیوالبم پراگرنظرڈالیں تو ملونہ ملو،سچ کہنا،میلوںجیساتھافاصلہ اورموسم اچانک بدلاکیوںبہترین ٹریک قرارپاتے ہیں۔ملونہ ملوہرمن باویجہ کے لئے بہترین نقطہ ء آغاز ہے۔انتہائی شاندار۔یہ ٹریک ہندوستانی میلوڈی اورویسٹن ارینجمنٹس کامرکب ہے۔اس ٹریک کی ایک خاص خوبی اس کے ارینجمنٹس میں الیکٹرانک سائونڈکابخوبی استعمال ہے جس نے مجموعی طورپراس ٹریک کو 2050کاٹریک بنادیاہے۔شان اورالکایاگنک کی اچھی کیمسٹری کل ہونہ ہوکے ٹریک کچھ توہواہے کے بعد موسم اچانک یہ بدلاکیوںمیںبڑی کامیابی سے دہرائی گئی ہے۔میلوںجیسامیں کے کے اورالکایاگنک کی رومینٹک کیمسٹری لاجواب رہی ہے۔اس ٹریک کاایک سیڈورشن بھی ہے جومیرے خیال میں پہلے ٹریک سے بہترہے۔ جانے کیسی ہے تیری میری لوسٹوری بھی ایک اچھے اختتامی ٹریک کی صورت میں ابھرکرآتاہے۔قصہ مختصر اگرپہلی فلم کامیوزک کامیابی کاسگنل ہے توآپ بلاخوف ِتردیدہرمن باویجہ کوآنے والے وقت کاسپرسٹارتسلیم کرلیجئے۔

No comments: